اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نےفوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائےگا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورےخلوص کےساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






