راولپنڈی (ویب ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد میچ کے ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی تھے، چیئرمین پی سی بی باری باری حارث رؤف اور شاداب خان کو گلے ملے۔چیئرمین پی سی بی نے دونوں ہیروز کو گرم جوشی سے مبارکباد اور شاباش دی۔ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی گراؤنڈ میں ہیروز سے ملے اور انہیں مبارکباد دی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






