کراچی (ویب ڈیسک ) ڈیفنس میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں کار سوار افراد کو راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے اور ان کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا۔وزیر داخلہ سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کو شناخت کرکے فوری کارروائی کی جائے، مبینہ ویڈیو کی صداقت اور واقعے کے حقائق کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اسلحے سے خوف زدہ اور ہراساں کرنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






