کراچی(ویب ڈیسک ) موسم کی تبدیلی کے باعث نزلہ زکام کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔جناح اسپتال ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق جناح اسپتال میں روزانہ نزلہ زکام کے 70 سے 80 مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، اس سے قبل جناح اسپتال میں روزانہ 40 سے 50 مریض آتے تھے۔ادھر سول اسپتال میں روزانہ 30 سے 40 نزلہ زکام کے مریض آرہے ہیں، پہلے ان مریضوں کی تعداد 15 سے 20 تھی۔طبی ماہرین کے مطابق بچوں، بزرگوں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو نزلہ زکام سے زیادہ خطرات ہیں، موسمی تبدیلی نزلہ زکام کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ شہریوں کو فلو ویکسین لگوانی چاہیے، فلو ویکسین سرکاری سطح پر دستیاب نہیں، شہری رش والی جگہوں پر ماسک استعمال کریں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






