لاہور (ویب ڈیسک ) دوران ڈیوٹی شہری کو روک کر کھانےکے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ان اہلکاروں کے خلاف لاہور پولیس نے ہی مقدمہ درج کیا، ان پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شہری سےکھانے کیلئے پیسے مانگے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیاض، فرحان اور احمد مصطفیٰ نامی 3 پولیس اہلکاروں نےلاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں شہری کو روک کر کھانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیاتھا۔شہری کی شکایت درست ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






