کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل عرصے بعد ایک نئے مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کر لی۔وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر ’وینا ہے نا‘ ے نام سے اپنے نئے مارننگ شو کا آغاز کیا ہے، جو فضا علی کے پروگرام ’مارننگ ود فضا علی‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔اداکارہ کی حالیہ وییوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں صارفین ان کے بدلے ہوئے ظاہری انداز پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔بعض صارفین نے وینا ملک کے وزن میں اضافے اور چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرے کیے، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی ٹیلی ویژن پر واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔
/?utm_source=ig_web_copy_link&xtok=NTc4MTIwNjQ2YQ==
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے










