کراچی(ویب ڈیسک )شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملیر شاہ لطیف ٹاؤن ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم خالد محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم کو نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق خالد محمود کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی دیکھیں
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











