اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت انہیں بھرپور طریقے سے روکے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج تک پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا، یہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے ساتھ وہ ہوگا جو یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا کہ وہ امن و امان خراب کرینگی.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں ؟ ان کے ہاں انچارج اور فیصلہ ساز کون ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پی ٹی آئی میں ان کی کوئی نہیں سنتا، یہ جو دو تین بندے کہتے ہیں بات کرلیں ،ان کے پلے ہے کیا؟ ان سے مذاکرات کا کوئی جواز اور فائدہ نہیں، ان کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






