پشاور:(ویب ڈیسک ) قبر کھود کے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت شخص گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں قبرکھود کر معصوم بچوں او ربچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغان ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم حافظ قرآن ہونے کے ساتھ بارہویں جماعت پاس بھی ہے، مقامی افراد نے ملزم کی خوب درگت بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی 4 قبروں سے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر ان کی مبینہ حرمتی کرچکا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






