نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران پر معاشی دباو میں سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، ایسی سخت پابندیاں ایرانیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی پابندیاں ایران کی بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کر رہی ہیں، ایران سے آنے، جانے والی 80 سے 90 فیصد بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ ایرانی وفد نیویارک سے واپس کیسے جائے گا۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ایران سے تعاون کرنے والوں کوجانتے ہیں، امریکا ایرانی مالیاتی نیٹ ورک کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران پر معاشی دباو بڑھا کر امریکا کو تین مقاصد حاصل کرنے ہیں، پہلا ایرانی حکومت میں اندرونی اختلافات پیدا کرنا ہے، دوسرا ایرانی عوام کی حکومت کے خلاف بغاوت جنم لے، تیسرا ایران معاہدے کی صورت میں اس کی مکمل پاسداری کرے،ان کا مزید کہنا تھا ایران پر معاشی دباؤ ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






