لاہور(ویب ڈیسک )تلخ کلامی پر خاتون مسافرکا نمبر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق دوران سفر خاتون اور ڈرائیور میں بحث ہوئی، رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






