پشاور: وفاقی حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان متحرک ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور گزشتہ روز دونوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے متحرک ہیں، مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر کے رابطے جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے دوران کے پی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحریری معاہدے اور عملدرآمدی منصوبہ جمع کرائے، مذاکرات میں کے پی حکومت تحریری معاہدے اور بہتر سکیورٹی پلان پر بہتر انداز میں راضی ہوگئی تھی مگر آخری مرحلے میں کے پی حکومت نے اپنے وعدوں سے انکار کردیا، صوبہ حالتِ جنگ میں ہے، اس نازک وقت میں سکیورٹی کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی سینئیر رہنما لانگ مارچ سے قبل مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






