مذاکرات کی ناکامی کے بعد سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز
حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ لکی مروت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آج ہم خیبر پہنچیں گے اور ہر روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آج سے شروع ہونے والا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا۔اس سے قبل سہیل آفریدی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے لکی مروت پہنچے تو کارکنوں نے ہیلی پیڈ پر اُن کا استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بندکمروں کی پالیسی جوخیبرپختونخوا کےمفاد میں نہیں ہوگی وہ نہیں مانیں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اُس وقت امن تھا، موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ مزیدبڑھی ہے۔ سہیل آفریدی نے دعوی کیا کہ جوپالیسی وہ دے رہے ہیں اُس سے100 دن میں امن قائم ہوسکتاہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل کرک سے روانہ ہوں گے اور ہر دن کا پلان دیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






