فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ہیڈ کوچ جورج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے پر پرتگال کی ٹیم کے انسٹاگرام پر راتوں رات 20 لاکھ فالورز کم ہوگئے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کو چھوڑا، منتظمین نے صبح 10 بجے رونالڈو کا 7 نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا۔ جرسی نمبر 7 چند گھنٹوں بعد کسی دوسرے کھلاڑی کو الاٹ کرنے پر رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔
پوری دنیا میں رونالڈو کے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔جس کھلاڑی کو رونالڈو کا نمبر 7 دیا گیا اس کا کہنا ہے کہ وہ سیون نمبر نہیں لینا چاہتا تھا اور اپنے کوچز کو کہا بھی تھا کہ ہمیں رونالڈو کی ریسپیکٹ کرنی چاہیے وہ ابھی ہی گیا ہے، میں کیسے رونالڈو کا نمبر لوں مگر کوچز نے اس پر پریشر ڈالا تو اس کو رونالڈو کا نمبر 7 لینا پڑا۔پرتگال کے انسٹاگرام کے 25 ملین فالوورز میں سے 20 لاکھ نے ناراض ہوکر راتوں رات فالو کرنا چھوڑ دیا اور اب 23 ملین فالورز رہ گئے جس میں مزید کمی ہو رہی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











