صنعا(ویب ڈیسک)یمن کے حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ڈرون سےنشانہ بنایا جبکہ ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے مطابق سعودی عرب کے خمیس مشیط میں ائیربیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حوثیوں کے حملوں کی تصدیق نہیں کی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






