ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے ائیرپورٹ کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے جس کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کا کام فی الوقت جاری ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






