کراچی (ویب ڈیسک ) گلشن حدید میں نجی سوسائٹی کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو کے مطابق لاشیں میاں، بیوی، 2 بچیوں اور ایک خاتون کی ہیں ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر سے 40 سال کے شاہ زیب، 40 سالہ اہلیہ صباء، 5 سالہ بیٹی ایزل اور 4 سالہ بیٹی آریہ کی لاشیں ملیں۔پانچویں لاش 18 سالہ شمائلہ کی ہے جو شاہ زیب کی بہن ہے۔ریسکیو کے مطابق موت کی وجو ہات جاننے کی کوشش جاری ہے۔ گلشن حدید میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے پر آئی جی نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، 5 افراد کی ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور فرانزک تحقیقات سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر یا ممکنہ مجرمانہ پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تحقیقات میں پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے اور حقائق کی روشنی میں تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






