کوئٹہ(ویب ڈیسک )پاک فضائیہ کا زیر تربیت طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب زیر تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں انسٹرکٹرپائلٹ میجرحسنین شہزاد اور زیرِتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






