پاکستان سوشل کلب عمان اور سفارت خانہ پاکستان کے باہمی اشتراک سے شاندار تقریب، عوام کی زبردست پذیرائی
خصوصی رپورٹ
پاکستان سوشل کلب عمان نے سفارت خانہ پاکستان کے باہمی اشتراک سے مسقط نائٹس فیسٹیول کے اوپن تھیٹر میں ایک روح پرور قوالی نائٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا، جو مسقط نائٹس کے سرکاری ثقافتی پروگراموں کا حصہ تھا۔اس شاندار تقریب کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور 4,000 سے زائد افراد نے شرکت کی، جس کے باعث یہ پروگرام مسقط نائٹس کی تاریخ کے یادگار اور سب سے زیادہ شرکت والے ثقافتی پروگراموں میں شمار کیا گیا۔ یہ شام روحانی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت مسحور کن رہی، جس میں ممتاز قوال استاد فرید ایازاور ابو محمد نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ کلاسیکی قوالی کی دل موہ لینے والی روح پرور محفل سجائی اور حاضرین کو مسحور کر دیا۔
قوالی صدیوں سے ہماری تہذیب و ثقافت کا حصہ رہی ہے اور اس محفل نے عقیدت، ہم آہنگی اور ثقافتی فخر سے ایک بھرپور فضا قائم کی۔ پروگرام کا آغازرات آٹھ بجے ہوا اور رات ساڑھے دس بجے اختتام ہوااس دوران سامعین کی جانب سے مسلسل داد و تحسین اس تقریب کی بھرپور کامیابی کا واضح ثبوت تھی۔
پاکستان سوشل کلب عمان، مسقط نائٹس کی انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر انجینئر ناصر سالم السعدی اور ان کی معزز ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے عمان کے سب سے بڑے ثقافتی میلے میں پاکستان کی روحانی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے یہ موقع فراہم کیا۔ ان کا تعاون، پیشہ ورانہ انداز اور بھرپور معاونت اس تقریب کی کامیابی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس عظیم الشان تقریب کی کامیابی پاکستان سوشل کلب عمان کی قیادت اور ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جن میں محمد ندیم عظیمی – چیئرمین، زاہد شکور – وائس چیئرمین، عمران طور – فنانس ڈائریکٹر، کاشف احمد زعیم – جنرل سیکریٹری، محمد کلیم اختر – جوائنٹ سیکریٹری،
محترمہ عذرا علیم – میڈیا ڈائریکٹر
اور سید شاندار علی شاہ بخاری – ڈائریکٹر فلاح و بہبود شامل ہیں، جبکہ دیگر رضاکاروں نے بھی بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ سفارت خانہ? پاکستان کی موجودگی اور معاونت نے اس پروگرام کے وقار میں اضافہ کیا۔
خصوصی طوپر پر سید فیاض علی شاہ اس پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے لیے غیر معمولی کوششیں اور مسقط نائٹس کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ تقریب میں شرکت نے پروگرام کی کامیابی کو چار چاند لگا دیے۔
پاکستان سوشل کلب عمان اپنے تمام معزز کرم فرماؤں کے مالی و اخلاقی تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، اس تاریخ ساز تقریب میں ان کی شمولیت سلطنتِ عمان میں علمی،ادبی ثقافتی سرگرمیوں کی کامیابی کا مظہر ہے۔
حسینہ جیولرز (میگا اسپانسر)، فرینڈی موبائل پے ایپ (برانز اسپانسر)، روی ریسٹورنٹ، پیزا موڈو، رائل تکہ، اور میاں ریاض اینڈ پارٹنر۔ کا محفل قوالی کی یہ عظیم الشان تقریب شام مسقط نائٹس کی تاریخ میں ایک تاریخی اور یادگار ثقافتی تقریب کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جس نے روحانیت، کے ساتھ ساتھ باہمی اتحاد اور پاکستان کی تہذیبی و ثقافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عمان میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔
اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ہونے والی جان لیوا آتشزدگی کے چند ہی گھنٹوں میں وزیراعظم شہباز شریف کو تحریری طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا، تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ قبول کرنے کے بجائے انہیں...
سلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سانحہ پمز کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور واضح کیا ہے کہ اسپتال چلانا وزارت صحت کی ذمہ داری نہیں ہے، پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کردیں۔ نجی ٹی وی شو...
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ روانگی کے دوران انہوں نے خفیہ طور پر اپنا طیارہ تبدیل کیا تھا اور یہ فیصلہ امریکی سیکرٹ سروس کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ...
کراچی(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائر ہونے سے محض ایک روز قبل صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں 3 برس کے لیے پروفیسر مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈز و جامعات...