جاپان (ویب ڈیسک )ایشین گیمز اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشین گیمز ٹیم اسکواش ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان اور ہانگ کانگ چائنا کے درمیان کھیلا گیا، پہلے گیمز میں پاکستان کے نور زمان کو شکست ہوئی اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے گیم میں پاکستان کے اشعب عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف کھلاڑی کو تین صفر سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔تیسرا گیم پاکستان کے ناصر اقبال اور ہانگ کانگ چائنا کے لائی چیوک میتھو کے درمیان ہوا جو دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔ناصر اقبال پہلا گیم بارہ دس سے ہار گئے لیکن پھر ناصر اقبال نے کم بیک کیا دوسرا اور تیسرا گیم گیارہ تین اور گیارہ نو سے جیت برتری حاصل کی۔چوتھے گیمز میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا، ناصر اقبال نے چودہ بارہ سے جیت کر پاکستان ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا جب کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا یا بھارت کی ٹیم سے ہوگا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







