اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کردی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے تعینات کی جا رہی ہے، شہریوں کے جان ومال، سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی فوج کے ذمہ ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی۔ گورنرخیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔ ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کردستوں کی تعداد طےکی جائےگی۔ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائےگا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






