وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، مشیران، معاونینِ خصوصی، ایڈووکیٹ جنرل اپنےعہدے فوری طور پر چھوڑ دیں گے، اعلامیہ ایوان صدر۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب یہ فیصلے کا وقت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سر سے اوپر جا چکا، اب فیصلے کا وقت ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دو سال سے دہشتگردی میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دن رات افواج پاکستان دہشتگردوں کے پیچھے جا رہی ہیں اور انہیں جہنم واصل کر رہی ہیں لیکن کے پی حکومت دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






