تہران (ویب ڈیسک )مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جس کے لیے وہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






