کراچی(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود کو ساڑھے گیارہ فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے سے اثر پڑا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہی شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






