گزشتہ دنوں امریکا کے شہر کنیکٹیکٹ ہیلپنگ ہینڈ اور پیکٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار “فنڈ ریزر ڈنر و مشاعرہ” کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ “لذیذ” میں کیا گیا۔ ہیلپنگ ہینڈ کے روح رواں، ہمایوں کبیر اور پیکٹ کے صدر ظہیر شرف اور ناصر چیمہ جو کہ سماجی اور کمیونٹی کی متحرک شخصیات ہیں، انہوں نے مہمانان کا استقبال کیا۔ پروگرام کے پہلے حصے میں فنڈ ریزنگ کے تعلق سے آگاہی دی گئی دوران وقفہ مہمانوں کے لیے طعام اور چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔مسند نشین شعراء کو پھول اور مقامی شعراء کو تحائف پیش کیے گئے۔
مشاعرہ میں کیلیفورنیا، امریکا کے ممتاز شاعر عرفان مرتضی کو اس کار خیر کے لیے بطور خاص مدعو کیا گیا۔ مشاعرے کی مسند صدارت پر ممتاز شاعر ن م دانش جلواہ افروز رہے، مہمانان خصوصی کی نشستوں پر ممتاز شاعر عرفان مرتضی کیلیفورنیا سے تشریف لائے اور ممتاز شاعر عامر بیگ نیو جرسی سے موجود رہے یاد رہے مشاعرے کے نظامتی فرائض کی ادائی راقم ناچیز یعنی حمیرا گل تشنہ نے انجام دئیے
مشاعرہ میں جن شعرا و شاعرات نے شرکت فرمائی ان کے اسم گرامی یہ ہیں صدارت ن م دانش، مہمان خصوصی عرفان مرتضی، مہمان خصوصی عامر بیگ، حمیرا گل تشنہ ،زاہدہ پروین، شگفتہ قریشی، مائدہ سیٹھی، کاشف مختار، نرندر کمار، اور محمد صابر تمام شعرا نے شاندار کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ اس کے علاوہ فوزیہ صفوت نے مرحوم صفوت علی صفوت کا کلام پیش کر کے صفوت علی صفوت کی یاد کو تازہ کیا۔ اختتام پر شرکا نے شاندار تقریب کے انعقاد پر،منتظمین کو مبارک باد پیش کی، اس شاندار تقریب کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
ہیلپنگ ہینڈ اور پیکٹ سے وابستہ احباب نے آئندہ بھی ادبی تقریبات کے انعقاد کے تعلق سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم آئندہ بھی تسلسل سے ایسے فنڈ ریزر اور شاعری کی شاندار تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں۔
اختتام مشاعرہ کے وقت منتظمین نے تمام شعرا کا شکریہ ادا کیا، اور مہمانان گرامی سے رخصت لی۔
سامعین اپنی نشستوں پر شروع سے آخر تک مشاعرہ گاہ میں موجود رہے اور شعرا کو دل کھول کر داد دیتے رہے۔ ایسے مشاعرے کنیکٹیکٹ میں کم کم دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ان کا اثر تا دیر لوگوں کے اذہان پر رہتا ہے۔
نیو یارک شہر، جسے “شہر جو کبھی نہیں سوتا” کہا جاتا ہے، سال کی آخری رات کو اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ نیو ایئر کی رات نیو یارک میں صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عالمی ثقافتی واقعہ ہے جو لاکھوں افراد کو متحرک کر دیتا ہے۔ یہ وہ رات ہے جب ٹائمز اسکوائر کا...
ماریجوانا (گانجہ) امریکا میں ایک متنازعہ اور پیچیدہ موضوع رہا ہے جس کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔ یہ پودا نہ صرف طبی، معاشی اور معاشرتی حلقوں میں زیر بحث رہا بلکہ قانونی نظام کی ترقی پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماریجوانا امریکا میں کولمبس سے پہلے کے زمانے سے موجود رہا ہے۔...
کرسمس کا تہوار درحقیقت ایک تاریخی اور ثقافتی ارتقائکا نتیجہ ہے جس کی جڑیں قبل از مسیح دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔ 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے، لیکن تاریخی طور پر اس تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مؤرخین کے مطابق، یہ تاریخ قدیم رومی...
امریکہ میں تھینکس گیونگ نہ صرف ایک قومی تعطیل ہے بلکہ اس ملک کی ثقافتی اور تہذیبی شناخت کا ایک اہم جزو بھی ہے۔ یہ تہوار نعمتوں کے شکرانے، خاندانی بندھن اور تاریخی ورثے پر غور کرنے کا دن ہے۔ تھینکس گیونگ کی تاریخ کا آغاز سترہویں صدی کے اوائل میں شمالی امریکہ میں پہلے...